لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے .
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، تینوں فارمیٹ کے فاسٹ بولر کو احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی جاری نہیں ہوا، پی سی بی نے بولر کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا ، نسیم شاہ نے این او سی کیلئے درخواست دی تھی جس کے جائزے کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا گیاہے .
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلئے این او سی کی درخواست مسترد کر دی ہے .
. .