موسم
کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موسم کیسا رہے گا؟
کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباؤ کے سبب 16 اور 17 جولائی کو شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی، پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ بڑھنے کے سبب 16 اور17 جولائی ( 9 اور 10 محرم الحرام ) کو کراچی میں موسم مزید گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
اس دوران ٹھٹھہ، سجاول اور اس کے مضافات میں پارہ 41 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، پیر کو تھرپارکر،میرپورخاص اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل(16 جولائی تک) شام/ رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان برقرار ہے، اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا کا تناسب 62 فیصد رہا۔