ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملکی ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کا نوٹس لے لیا . تصدیقی مہم مارچ 2022 تک جاری رہے گی . ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ پر ڈائریکٹر ایم آئی ایس کو معطل کر کے ان کے خلاف باضابطہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی . گڑبڑ کے انکشافات پر قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو دے دیں . الیکشن کمیشن نے کمیٹی کی سفارش پر پوری ووٹرز فہرستوں کو دوبارہ مرتب کیا جا رہا ہے . پہلے مرحلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز سے ڈیٹا کلیکٹرز ڈسپلے سنٹرز کی تعداد مانگی لی گئی . دوسرے مرحلے میں تصدیقی مہم کے لئے سٹاف کی تربیت کی جائے گی . تیسرے مرحلے میں ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم ہوگی . مہم میں 11 کروڑ سے زائد ووٹرز کا ان کی مرضی سے اندراج ہوگا . ڈیٹا فیڈنگ کے بعد ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی فہرستیں رکھی جائیں گی . ووٹرز کو درستگی، اندراج اور اعتراضات کا وقت دیا جائے گا . آخری مرحلے میں اعتراضات پر فیصلے کر کے حتمی ووٹرز لسٹیں جاری کی جائیں گی . عام انتخابات 2023 کے لئے نئی مرتب شدہ ووٹرز لسٹیں استعمال ہونگی . تصدیقی مہم مکمل ہونے تک موجودہ ووٹرز لسٹیں برقرار رہیں گی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا . ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کی جائیگی .
متعلقہ خبریں