منفی سوشل میڈیا مہم، جسٹس مشیر عالم کی بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہوا تھا جس میں ایڈہاک ججز کے لیے 4 ناموں پر غور کیا جانا تھا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے مبینہ طور پر منفی سوشل میڈیا مہم کے پیش نظر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا ہوا ہے اور اجلاس میں ایڈہاک ججز کے لیے 4 ناموں پر غور کیا جانا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کےنام خط میں کہا ہے کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی، ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذت چاہتا ہوں۔ علاوہ ازیں جسٹس مشیرعالم نے یہ بھی کہا کہ فلاحی سر گرمیوں میں مصروف ہوں۔خیال رہے کہ چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو نامزد کیا تھا۔
write English news With headline