محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی
لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف مقامات پر آج اور کل موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کے باعث بالائی و وسطی پنجاب اورخیبرپختو نخوا کےنشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، خیبر پختونخوا،مری، گلیات، کشمیر اور کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد کے چند مقامات پربھی آج بارش کا امکان ہے، لاہور کےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش اورکالی گھٹاوں اورہواوں نےموسم خوشگوار بنا دیا،آج سے لاہورمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہےگا۔
موسم کا احوال بتانے والوں نےکراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب گجرات میں ڈیڑھ گھنٹےکی بارش نےضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر پانی پھیردیا،سڑکوں پرکئی فٹ پانی جمع،گھر بھی پانی کی نذر ہوگئے،چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔
این ڈی ایم اے نےصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔