ایسے روڈ بلاک سے ہزاروں مسافر، مرد، عورتیں اور بچے کئی گھنٹے تکلیف کا شکار رہتے ہیں، ایسے میں مریض بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں . انہوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد تنظیمیں صرف اور صرف بلوچستان کا امن خراب کرنے پر تلی ہوئی ہیں اور ان کے مطالبات جائز نہیں، لہٰذا ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ اس طرح غیر جمہوری ہتھکنڈوں کیخلاف ایکشن لیں . انہوں نے کہا کہ چند نام نہاد قوم پرست پارٹیاں خواتین اور بچوں کو ڈھال بناکر ریاست، ریاستی اداروں، سیکورٹی فورسز اور نہتے عوام پر حملہ آور ہوتی ہیں یہ عمل بلوچی رسم و رواج کے منافی اور دشمن کا ایجنڈا ہے، بلوچ عورتیں باحیا اور غیرت مند چادر اور چار دیواری کی زینت اور باپردگی کی علامت ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں وہ اپنے باپردہ خواتین اور معصوم بچوں کو ایسی تنظیموں کے ایجنڈے سے دور رکھیں اور کسی کے ہاتھوں ان کے مقاصد کے لئے استعمال نہ ہونے دیں، ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام لوگ جنہوں نے روڈ بلاک کرکے عام عوام کو تکلیف اور مشکلات کا شکار کیا ہے ان لوگوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے . انہوں نے کہا کہ ہم مزید یہ مطالبہ کرتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیں جو کہ عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کے روڈ بلاک جو کہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کے لئے مسائل بڑھائے اس سلسلے میں ایک قانونی آرڈر جاری کریں انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کریں . . .
خضدار(قدرت روزنامہ)قبائلی سیاسی وسماجی رہنما میر فیاض احمد زنگیجو، میر اخلاق احمد خدرانی، میر جلال احمد گنگو، میر نورالدین خدرانی ودیگر نے خضدار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ پولیس آئے دن خضدار سمیت بلوچستان بھر میں روڈ بلاک کرنے کا نوٹس لے ہر جگہ شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے . انہوں نے کہا کچھ نام نہاد تنظیمیں روزانہ مختلف حیلوں بہانوں کے ساتھ مین آر سی روڈ کو اپنے ذاتی مفادات، غیر جمہوری مطالبات اور زور زبردستی اپنے من مانی کےلئے روڈ بلاک کردیا جاتا ہے .
متعلقہ خبریں