لینڈ مافیا ہماری زمینوں پر کیو ڈی اے سے مل کر قبضہ کررہی ہے، متاثرین کی پریس کانفرنس
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سرہ غوڑگئی کوئٹہ کے زمیندار پروفیسر محمد حنیف نے کہا ہے کہ سرہ غوڑگئی میں لینڈ مافیا ہمارے زمینوں پر کیو ڈی اے سے مل کرے قبضہ کررہی ہے وزیر اعلی بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان ہمارے آبائی زمینوں سے لینڈ مافیا کے قبضہ کو روک لے بصورت دیگر ہم مجبور ہوکر عدالت میں اس کو چیلنج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر باز محمد اور دیگر زمیندار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم زمینداران موضع سرہ غوڑگئی کے تمام مسائل کا تعلق ریونیو بور ڈ بلوچستان سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ ایک کرپٹ عملے کے غلط اندراجات اور موضع سرہ غوڑگئی میں لینڈ مافیا کے قبضوں کے خلاف کاروائی سے ہیں اس حوالے سے انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہم اور ہماری جائیدادیں مکمل طور پر لینڈ مافیا اور سرکاری مافیا کے صوابدید پر ہیں کیونکہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لینڈ مافیا کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم زمینداروں کے مسائل بڑھتے اور مسائل کی نوعیت پیچیدہ اور مشکل ہوتی جارہی ہے کیونکہ سسٹم میں مسائل کے حل کی اہلیت اور گنجائش ختم ہوگئی ہے اس لیے مجبورا ہمیں بار بار میڈیا کے سامنے آنا پڑ رہا ہے اور سسٹم کا ہر حصہ اپنی جگہ لینڈ مافیا کی حیثیت اختیار کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے 1941-45کے بعد پورے بلوچستان میں سیٹلمنٹ کے حوالے سے اپنی زمہ دارایاں پورے نہیں کیے ہم موضع سرہ غوڑگئی کے زمیندارا ن کے موضع کے سیٹلمنٹ کرانے کیلئے 2018سے کوششیں شروع کی اور مختلف کیسز میں ہائی کورٹ بلوچستان کے بار بار احکامات اور ہدایات موضع سرہ غوڑگئی کے سیٹملنٹ کیلئے جاری ہوتے رہے اس کے باوجود سیٹلمنٹ شروع نہیں کیا گیا اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ہم زمینداران نے سیٹلمنٹ سٹاف اور دوسرے با اثر افراد سرکاری عہدیدران سے 25تا20فیصد زمین کمیشن کے طور پردینے کا ڈیل یا معاہدہ نہیں کیا جس کی وجہ سے سیٹلمنٹ آفسران مختلف طریقوں اور بہانوں سے روکاوٹیں ڈالتے رہے تاکہ سرہ غوڑگئی کے زمینداران تنگ ہوکر ڈیل کرنے پر مجبور ہوجائے انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ نئی بننے والی میر سرفراز بگٹی کی حکومت ریونیو وزیر چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لے اور قانونی ریکارڈ عدالتی احکامات کی روشنی میں موضع سرہ غوڑگئی کا سیٹلمنٹ جلد سے جلد شروع کرکے مکمل کرائیں اور پرائیوٹ سرکاری لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم زمینداران خانگی اور پرائیوٹ تقسیم کے خلاف ہے ہم خانگی اور پرائیوٹ تقسیم کی اجازت کسی کونہیں دیں گے اور قانون اور انتظامیہ کے ذریعے روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ بلوچستان وہ تکتو نیشنل پارک ڈکلیئر کرچکے ہیں جس کی ہم زمینداران بھر پور حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان آئی جی پولیس ہمیں انصاف دلائیں گے او ر لینڈ مافیا کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے ۔