بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو وائٹ بال ٹور کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا . سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا جبکہ روہت شرما ون ڈے میں کپتانی کریں گے . ویرات کوہلی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد اس وقت لندن میں اپنی چھٹیاں منارہے ہیں، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران ایکشن میں ہوں گے کیونکہ ہیڈ کوچ گمبھیر چاہتے تھے کہ ان کی پہلی سیریز میں سینیئر کھلاڑی شرکت کریں . کوہلی اور گمبھیر کے ماضی میں کچھ اختلافات سامنے آئے تھے، خاص طور پر انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے سیزن کے دوران رائل چیلنجرز بنگلورو اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے میچ میں دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی . یہ پہلا موقع نہیں تھا جب ویرات اور گمبھیر کی فیلڈ میں ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی ہو، اس سے قبل بھی دونوں کرکٹرز میچ کے دوران آپس میں الجھ پڑے تھے . تاہم آئی پی ایل 2024 میں دونوں کی ملاقات کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان میچ کے دوران ہوئی، جہاں کوہلی نے پچھلے اختلافات کو بھلا کر گمبھیر کو گلے لگایا تھا . بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ کے بعد اب گمبھیر کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر کوہلی نے بی سی سی آئی کو اپنا پیغام پہنچایا ہے کہ گمبھیر کے ساتھ ان کے ماضی کے اختلافات سے اب پروفیشنل تعلقات میں کوئی مسائل نہیں آئیں گے . کوہلی کا ماننا ہے کہ ماضی کے اختلافات اب ڈریسنگ روم میں ان کے پیشہ ورانہ تعلقات کو متاثر نہیں کریں گے . بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ گمبھیر اور میں دونوں ملک کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ ماضی کے اختلافات کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں . واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی، دوسرا 28 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں .
گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت دورہ سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے کھیلے گا .
متعلقہ خبریں