موسم

22سے 25جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے کہاکہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سیپل 22جولائی سے شروع ہو گا، 22سے 25جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشو ں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 23سے 24جولائی کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان میں بھی بارش متوقع ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارش متوقع ہے،موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ،پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی ودیگر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ادھرکراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے،شمال مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ہے،گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں