مردان (قدرت روزنامہ )مردان میں فائرنگ کر کے ایک شخص اور اس کی دو بیویوں کو قتل کر دیا گیا .
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی 2 بیویاں جاں بحق ہو گئیں .
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے . پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں .
. .