مسلسل غیر حاضر اور اطلاع دیے بغیر بیرون ملک جانے پر لیویز اہلکار نوکری سے برخاست
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے اور ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ حکام کو بغیر پیشگی اطلاع دیئے بیرون ملک ( قطر) جانیوالے کیو آر ایف حوالدار مقبول احمد ولد منظور احمد کو غفلت پر نوکری سے برخاست کردیا ، جاری برخاستگی لیٹر کے مطابق حوالدار مقبول احمد کو دو مرتبہ مختلف اوقات میں شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے لیکن مذکورہ حوالدار نے ڈائریکٹوریٹ میں جواب جمع نہ کرانے کو ترجیح دی۔جس پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے ڈسپلنری ایکٹ 2015 کے رول-4 (1) (b) (iv) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے قاعدہ -3 (a)، (b)، (i) اور (p) کے تحت حوالدار کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لاکر حوالدار مقبول احمد کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان۔لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور غیر حاضری کے مرتکب اہلکاروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔