وزیراعلیٰ علی امین بھتہ دے رہا ہے،باقی صوبے کا اللہ ہی حافظ ہے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ خود بھتہ دے رہا ہے، باقی صوبے کا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے . اب حالات خراب ہوئے ہیں تو ان کو ایپکس کمیٹی یاد آگئی ہے .

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنوں واقعہ کے پیچھے کردار سامنے لائے جائیں .

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں جاب فیئر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں خیبرپختونخوا میں امن تھا، 2012ء کے خیبرپختونخوا اور اب کے خیبرپختونخوا میں بہت فرق ہے .

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ شام کو ڈی آئی خان میں کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا ہے، ہم بھی کہتے ہیں کہ بدامنی بہت بڑھ گئی ہے، وزیراعلیٰ کو بنوں واقعہ پر اسی وقت بنوں جانا چاہے تھا، سوشل میڈیا پر فیک خبریں چلی تھیں جس سے پریشانی بڑھی .

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ پولیس اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے، پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے .

انہوں نے کہا کہ گورنر کے پاس کیا اختیارات ہیں وہ مجھے علم ہے، گورنر کے اختیارات کوئی نہیں لے سکتا، خیبرپختونخوا کی جامعات مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں اس پر توجہ دینی چاہے .

. .

متعلقہ خبریں