پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے .

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہنا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے .

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں