سڑکیں عوام کی بنیادی ضرورت ہے، کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ، گورنر بلوچستان
ژوب(قدرت روزنامہ)گور نر بلو چستان شیخ جعفر خان مندو خیل نے ژوب وانہ روڈ کا افتتا ح کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سڑکیںعوام کی بنیا دی ضر ورت ہیں اس میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کرینگے اس موقع پر صوبائی وزیر رینو میر عاصم کردگلیو صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ ڈپٹی کمشنر ڑوب اور محکمہ بی اینڈ آر کے آفیسران بھی موجود تھے بعد ازاں شیخ جانان ھاؤس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل صوبائی وزیر میر عاصم کردگلیو صوبائی وزیر نور محمد دمڑ شیخ امیر خان مندوخیل ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی محمد خان کبزئی مسلم لیگ ن ضلعی صدر محمد رحیم مندوخیل قبائلی رہنما عبداللہ خان کاکڑ باز خان لالا حاجی میر حسن شیرانی محمد یار تکی وال اختر جان لعون علامہ محمد نسیم بابر عمر شاہ مندوخیل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانہ سر روڈ کے بعد وانہ روڈ ایک بڑا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ژوب عوام کی تقدیر بدلنے کا وقت آچکا ہے انہوں نے کہا کہ چالیس سال سیاست میں کسی دوسرے کا ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا ہے اور نہ ہی جھوٹے افتتاح کرنے کا شوق ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں ایک اور یونیورسٹی کی منظوری کے لیے اقدامات اٹھائیں گے محکمہ تعلیم اور ژوب ہسپتال کے تمام حل طلب مسائل کو حل کرینگے ،مختلف علاقوں کا سروے جاری ہے عنقریب آس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا ژوب میں منشیات کے خلاف اور آمن وامان کو قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں ژوب کے تمام اقوام پھولوں کا گلدستہ ہے قوموں کے درمیان نفرتوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوام کی خوشحالی ہے اپنے دور حکومت میں بڑے میگا پراجیکٹس کوئٹہ روڈ دہانہ سر روڈ سورتوئی ڈیم سباکزئی ڈیم گرلز کالج یونیورسٹی وانہ روڈ اور ژوب میں تعلیم صحت اور انکے علاؤہ ابنوشی کے منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ عمرہ ادائیگی کے لیے کویٹہ سے جدہ فلائٹ آپریشن شروع ہوگا جس بیک وقت ایک فلائٹ میں 350 افراد عمرہ ادا کرنے کے لیے جدہ پہنچے گا آس میں کسی مزہبی سیاست دانوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب کی ترقی و خوشحالی میرا ویژن ہے