ہرنائی(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے بی این پی ہرنائی کے جنرل سیکرٹری واحد بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات شروع کئے جائیں فوٹو سیشن نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات کئے جائیں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور عوام جو بے یارومددگار آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں ان کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں بلاتفریق تمام متاثرین کی مدد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے یقین دلایا کہ بی این پی مشکل گھڑی میں ہرنائی کے غیور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جو بھی اخراجات آتے ہیں ان کو حکومت برداشت کرے یہ نہ کہ غیور عوام کو پریشان کیا جائے جو لوگ جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین کو بھی اکیلا نہ چھوڑا جائے ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ رہیں مخیر حضرات بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور عوام کے زندگی کی دوبارہ بحالی میں کردار ادا کریں . .
متعلقہ خبریں