کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے فیسوں پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاق اورپنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس ایکٹ میں خلاف آئین ترامیم کی ہیں،2روپے کورٹ فیس کی ٹکٹ 100روپے کر دی گئی،بیان حلفی کی قیمت میں 300سے 500روپے تک اضافہ کردیاگیا .

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے فیسوں پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی .

. .

متعلقہ خبریں