سیالکوٹ (قدرت روزنامہ )سیالکوٹ میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے .
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ حادثہ تحصیل ڈسکہ کے نواحی علاقے ڈھلن چیمہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا کر کھیتوں میں جا گری .
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد اور کار سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے . ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا . حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کار سوار کی غفلت کے باعث پیش آیا .
. .