“ذہنی مریض آپ کا لیڈر اس سے دو ہاتھ آگے آپ” عظمیٰ بخاری کا اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر شدید رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس لیول کا ذہنی مریض آپ کا لیڈر ہے اس سے دو ہاتھ آگے آپ ہیں . بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے .

اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا اور پھر اس کو توڑا بھی .

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا . جنکے لیڈر نے ٹک ٹاک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے . مریم نواز نے3 ماہ میں تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں انقلابی پروجیکٹس متعارف کروائے ہیں . آج صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے . پاکستان بالخصوص پنجاب کی ترقی انتشار ٹولے کو ہضم نہیں ہو رہی .

. .

متعلقہ خبریں