پاکستان نے 126ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے 126ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی .

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 126ممالک کے لیے آن لائن ویزہ ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی .

اس سسٹم کے ذریعے ان 126ممالک کے شہری محض 24گھنٹوں میں پاکستان کا کاروباری اور سیاحتی ویزہ مفت حاصل کر سکتے ہیں . ان ممالک کے شہری ویزہ پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے . اس کے علاوہ تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا آن آرائیول کی سہولت دینے کے لیے ایک الگ ذیلی کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے . اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا جو آن لائن ویزہ سسٹم کی نگرانی کرے گا . وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ویزہ پروگرام سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا . ویزہ پالیسی میں نرمی کے فیصلے سے پاکستان دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے . انہوں نے بتایا کہ ملک میں ایئرپورٹس پر ای گیٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے . جلد گوادر سمیت ملک کے 9ایئرپورٹس پر ان کا اجراء کیا جائے گا . پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ای گیٹس قائم کیے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں