بلوچستان

کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پرائیویٹ سیکٹر میں شراکت داری کا فیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) کے ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیو ڈی اے نے پرائیویٹ سیکٹر میں شراکت داری کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے عسکر خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ” زین کا سی ” کے مطابق بلوچستان صوبائی کابینہ کے اجلاس منعقدہ 27 دسمبر 2022ءکے فیصلے کے مطابق جس میں کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو پرائیویٹ پارٹیوں کے ساتھ شراکت داری کی اجازت دی گئی تھی۔ جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیو، ڈی، اے، نے خواہش مند اراضی مالکان سے درخواست طلب کی ہیں۔ واضح رہے۔ کہ کیو ڈی اے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی عوامی مفاد کے کام اور منصوبے کرنا چاہتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں زمینوں کے مالکان کیو،ڈی،اے ڈی اے کے ساتھ شرکت داری کے لیے ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ افس میں درخواستیں جمع کرائیں۔ جن پر قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے کر کے زمین مالکان کو مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں