بلوچستان نیشنل پارٹی کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام پروگراموں میں شرکت کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ،مرکزی ہومن رائٹس سکریٹری احمد نواز بلوچ ،موسی بلوچ ،شکیلہ نوید دہوار،غلام نبی مری ،ٹکری شفقت لانگو،میرحمل کلمتی ،جمیلہ بلوچ ،شکور بلوچ ودیگر نے پریس کانفرنس کے دوران بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام پروگراموں میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کے کارکنان بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسے، دھرنے اور احتجاجوں میں بھرپور شرکت کریں .
ساجد ترین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بی این پی مستونگ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،پرامن قافلوں کے شرکاء پر تشدد ناقابل قبول ہے،الیکشن کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا،بلوچستان کے حقیقی آواز کو دبانے کیلئے جعلی نمائندوں کو اسمبلی میں بٹایا گیا،بین الاقوامی سطح پر بھی انتخابات کے ڈرامہ قرار دیا گیا،کل معصوم لوگوں پر تشدد کیا گیا،کل خواتین اور بچوں پر بھی تشدد کیا گیا .


آئین بلوچ یکجہتی کمیٹی کو جلسے کی اجازت دیتا ہے،بنوں کے لوگوں کے امن مارچ پر گولیاں برسائی گئی،اسٹیبلشمنٹ حالات کو جس ڈگر پر لیجارہی ہے یہ خطرناک ہے،لوگوں کو جمہوری عمل سے متنفر کیا جارہا ہے،گوادر کے لوگ آج بھی پانی کیلئے ترس رہے ہیں،بلوچ اور پشتونوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے،عوام کیلئے پرامن سیاسی راستے بند کئے جارہے ہیں،عوام کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں