خضدار میں قائم مقامی کمپنی میں ممنوعہ سامان کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے، اہل علاقہ

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار شہر میں واقعہ مقامی کمپنی اہل محلہ کے لئے سیکورٹی رسک بن گیا ہے، خضدار کے مقامی آبادی خوف میں مبتلا ہے کمپنی کے قریبی آبادی کے رہائشیوں نے مقامی کمپنی کےخلاف احتجاج کیا اور کمپنی کے خطرناک ممنوعہ سامان کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، احتجاج سے رہائشیوں شفیع محمد بلوچ، خیراللہ بلوچ، امیر بخش، مولوی شبیر احمد بلوچ ودیگر نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں بھی کوئی کمپنی لگتی ہے تو سب سے پہلے معاہدے کے تحت مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے صحت تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہیں اور علاقہ مکینوں کی صحت، تعلیم، روزگار، سڑکیں اور پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی جیسے ترقیاتی منصوبے مہیا کیے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں خضدار کے شہری اور مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی بھی کام نہیں کیا گیا ہے، مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم عرصہ دراز سے یہاں رہائش پذیر ہیں، مقامی کمپنی کے قریبی آبادی کو سہولیات دینے کے بجائے مزید ہمیں خوف میں مبتلا کردیا ہے، مقامی آبادی کے رہائشیوں کو یہاں سے بے دخل کیا جارہا ہے، کئی زمینوں پر مبینہ طور پر مقامی کمپنی نے قبضہ کیا ہے اور کمپنی کے ممنوعہ سازو سامان کے قریب اہل محلہ کی مسجد واقعہ ہے جہاں نمازیوں کے ساتھ مدرسے میں 100 سے زائد طالب علم پڑھتے ہیں اور مدرسہ میں درجنوں بچے باہر سے آکر تعلیم حاصل کررہے ہیں اور مدرسہ میں رہائش پذیر بچوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے، اہل محلہ نے کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی کمپنی کے ممنوعہ سامان کو مقامی آبادی سے دور منتقل کیا جائے تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں . .

.

متعلقہ خبریں