عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی .

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1200روپے مہنگا ہو گیا،سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی .

دس گرام سونے کے نرخ میں 1029روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونے کے نرخ دو لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گئے .

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 27 ڈالر فی اونس ہوا، جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2415 ڈالر ہو گئی .

چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں