فضل الرحمان کا پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا . تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کریں گے ، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے .

بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی ، اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا جب کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئے گی . ادھرپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف سے سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کی خیریت دریافت کی اور دونوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں وہ یہاں تشریف لائے، اور خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحما ن سے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا ، ملک میں اس وقت کمرتوڑ مہنگائی ہے، بجلی گیس کے بل بم بن کرگرائے جارہے ہیں، آٹے چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں ،لاکھوں لوگ بے روزگار ہے، ڈینگی نے تباہی مچائی ہوئی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کو بستر نہیں مل رہے، بدترین صورتحال پر حکومت نے آنکھیں بن کی ہوئی ہیں . انہوں نے کہا ملک کے عوام کا حق ہے اور مطالبہ ہے کہ ملک میں فی الفور شفاف الیکشن کرائے جائیں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف لے جانے کا واحد راستہ یہی ہے،یہ منزل آسان نہیں ہے، جان جوکھوں کا کام ہے، دن رات محنت اور اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی، تب جاکر ہم 2018کی صورتحال پر واپس آئیں گے، اس کی پہلی سیڑھی فی الفور شفاف الیکشن ہیں، حکومت اور مہنگائی کیخلاف ہرصورت مارچ کرنا ہوگا . اس موقع پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحما ن نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے مقاصد کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے، اس وقت ملک کو فوری الیکشن کی ضرورت ہے، پاکستان کو اتنا نقصان مودی نے نہیں پہنچایا جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا ہے ، پی ڈی ایم حکومت کیخلاف اپنے مقاصد کیلئے متحرک ہے، 16اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخی اجتماع ہوگا، 31اکتوبر کو ڈی جی خان میں بڑا جلسہ ہوگا . . .

متعلقہ خبریں