بی وائی سی کا احتجاج، بارکھان سمیت کئی شہروں میں رہنما ؤں اور کارکنان کیخلاف ایف آئی آردرج
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر کل بارکھان ، اوتھل سمیت متعدد شہروں میں ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور ریلی کے شرکاء سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔بلوچ راجی مچی جلسے اور قافلوں پر تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں سیاسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔بی وائی سی کے کال پر گذشتہ روز بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بارکھان کے شہر رکھنی میں بھی شہریوں نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس دؤران شہر میں مکمل ہڑتال رہی جس کے باعث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔اس کے علاوہ کمپین چلانے پمفلٹنگ اور وال چاکنگ کرنے کے بعد بلوچ راجی مچی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں کو لسبیلہ میں روکنے کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی اوتھل زون کے رہنما اور کارکنان کے خلاف پولیس تھانہ اوتھل میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہناتھا کہ اوتھل کے رہنما قاضی سراج الحق کو رات اوتھل پولیس گرفتار کر لیا گیا ہے اور تاحال ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا پُرامن ریلی نکالنا ہر باشعور فرد کا بنیادی حق ہے مگر آج اُسی کی پاداشت میں میں مختلف کارکنوں کے گھروں پر حھاپے مارے جا رہے ہیں، اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہم انتظامیہ سے فوراً اس ایف آئی آر کو ختم کرنے اور لوگوں کو بلاوجہ گرفتار کرنا بند کرنے وگرنہ اسکے خلاف شدید احتجاجی عمل اپنائینگے۔