قلات میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلوں سے دیہی علاقوں پندران نیچارہ سے زمینی رابطہ منقطع

قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے دیہی علاقے نیچارہ و پندران میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے دیہی علاقے پندران نیچارہ کے زمینی رابطہ مکمل منقطع متعدد گاڑیاں مسافروں سمیت اور فروٹ سے بھری گاڑیاں پھنس گئے، ضلعی انتظامیہ فوری امداد کیلئے ٹیمیں روانہ کرے، پھنسے ہوئے افراد کا میڈیا سے گفتگوقلات . نیچارہ پندران کھڈی امیری لہڑ سمیت متعدد دیہی علاقوں کو جانے والے راستے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، رات گئے تک نیچارہ جانے والی گاڑیاں و نیچارہ سے قلات آنے والی فروٹس سے لوڈ گاڑیاں سمیت متعدد گاڑیاں اور بندے پھنس کر رہ گئے ہیں انہوں نے بذریعہ کال میڈیا کے نمائندوں کو اطلاع دی ہیکہ شدید بارش و سیلابی ریلوں سے تمام زمینی راستہ سرخین سے لیکر نیچارہ کراس و پندران تک مکمل منقطع ہیں انہوں نے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ڈپٹی کمشنر قلات اسسٹنٹ کمشنر قلات و دیگر ضلعی انتظامیہ و محکمہ ایم ایم ڈی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیکہ فوری طور امدادی ٹیمیں، ٹریکٹر گریڈر روانہ کرنے سرخین سے آگے جرگہ و دیگر متاثرہ ایریاء میں پھنسے گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت پہنچائے .

.

متعلقہ خبریں