ابھیشیک بچن کی بہن کو اپنی بھابھی ایشوریا سے اختلاف کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی نند شویتا نندا کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی .
گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی سٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کی افواہیں گردش ہیں جس کی پیشگوئی بھارتی پنڈت بھی کرچکے ہیں .

بھارتی میڈیا پر کئی بار یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ ابھیشیک بچن کی بہن شویتا نندا کے اپنی بھابھی ایشوریا رائے سے تعلق خراب ہیں، اسی وجہ سے بچن خاندان اور ان کی بہو رانی کے درمیان بھی اختلافات چل رہے ہیں .

اب بھارتی میڈیا پر فلمساز کرن جوہر کا مقبول شو ‘کافی وِد کرن’ کا پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ابھیشیک بچن نے اپنی بہن شویتا نندا کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کی تھی . شو کے میزبان کرن جوہر نے شویتا سے سوال کیا تھا کہ آپ کو اپنی بھابھی ایشوریا رائے کی کونسی عادت پسند ہے اور اُن سے کن باتوں پر اختلاف ہے؟
اس سوال کے جواب میں شویتا نندا نے کہا تھا کہ مجھے ایشوریا رائے کی مضبوط شخصیت، خود مختاری اور بہترین ماں ہونے کی عادات پسند ہیں . شویتا نندا کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنی بھابھی کی یہ عادت سخت ناپسند ہے کہ وہ کالز اور میسیجز کا جواب دیر سے دیتی ہیں جبکہ مجھے اُن کی ٹائم مینیجمنٹ کی صلاحیتوں سے بھی بہت نفرت ہے .

. .

متعلقہ خبریں