موسم

محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 02 اور03 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے، بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید موسلادھار بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ اورقلات میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرشدید موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر شدید بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ شدید بارش کی بھی توقع ہے جبکہ رات میں گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں