موسم

لاہور میں بارشوں کا44 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے پرپنجاب حکومت کا ریکارڈ رفتار سے امدادی آپریشن


لاہور( قدرت روزنامہ)لاہور میں بارشوں کا44 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے پرپنجاب حکومت کا ریکارڈ رفتار سے امدادی آپریشن سرانجام دیا- وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان فیلڈ میں پہنچے اور قرطبہ چوک،سپر یم کورٹ رجسٹری، لکشمی چوک، گلبرگ،بھاٹی چوک، قذافی سٹیڈیم اور دیگر علاقوں کے دورے کیے-سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی نگرانی میں سرکاری اداروں کی ٹیموں نے نکاسیٔ آب کے لیے کارروائیاں کیں – ہسپتالوں اور دیگر علاقوں میں موجود بارشی پانی کا ریکارڈ وقت میں نکاس کیا گیا-واسا، ایل ڈی اے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے اشتراک عمل سے اقدامات کیے گئے-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور آپریشن کلین اپ کی نگرانی کی -سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازنے غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی امدادی آپریشن کی تیاری کی ہدایت کی تھی-متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں -وزیراعلی کی ہدایت پر واٹرپمپس اور دیگر ضروری مشینری کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے-

مریم اورنگزیب نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور بتایا کہ ہسپتالوں میں ادویات، زہریلے کیٹروں کے ڈنک کے علاج کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے-

متعلقہ خبریں