لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے .
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کے طرز عمل سے متعلق 3 جامع رپورٹس کا جائزہ لے گا، جنہیں ہیڈ کوچ، ٹیم منیجر اور آزاد انٹیلی جنس ایجنسی نے ترتیب دیا ہے .
ان رپورٹس کی جانچ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے .
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اشارہ دیا گیا ہے کہ سابق کپتان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا، اس کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کیخلاف ڈسلپن کی خلاف ورزی کا فیصلہ ہوگا .
کمیٹی کی سفارشات کے بعد ٹیم کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب کرکٹرز کیخلاف ایکشن اہم ہوگا . رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام معاملے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام فیصلے منصفانہ انداز میں کیے جارہے ہیں تاکہ کسی بےگناہ کھلاڑی کو سزا نہ ہو .
. .