کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، ایم این اے، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے .
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق شرمیلا فاروقی کے شوہر کا تعلق کاروباری دنیا سے ہے، وہ اکثر اوقات ہی اہلیہ، شرمیلا فاروقی کے ہمراہ بیرونِ ملک دوروں پر نظر آتے ہیں .
حال ہی میں شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ پہلے سوئٹزرلینڈ اور بعد ازاں فرانس کے دارالحکومت پیرس سے گھوم کر آئی ہیں .
View this post on Instagram
اس جوڑے نے اپنے پیرس کے دورے سے خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں جن میں اِنہیں ایشیا کی امیر ترین فیملی امبانی خاندان کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا . اب شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ انڈسٹری کی بیبو کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے .
ہشام شیخ کی بیبو سے یہ ملاقات کہاں؟ کس ملک ہوئی؟ اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا، ہاں البتہ، ہشام شیخ کی جانب سے لی گئی اس سیلفی میں دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے . اس تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہشام شیخ تاحال بیرونِ ملک موجود ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ، شرمیلا فاروقی چھٹیاں منانے کے بعد پاکستان پہنچ چکی ہیں .
View this post on Instagram
ڈاکٹر شرمیلا فاروقی آج کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف نظر آ رہی ہیں .
انہوں نے اپنے کام پر واپسی سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے .
. .