تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہرعلی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی، سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے آرٹیکل 3/184کی درخواست دائر کی گئی،تحریک انصاف کی درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں