اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاسپورٹ کی ڈیمانڈ روزانہ کتنے ہزار بڑھ چکی پہے اور پاسپورٹ اجراء میں تاخیر کا مسئلہ کب تک حل ہو جائے گا ؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجراء کا معاملہ 2 ماہ میں حل ہوجائے گا، آئندہ ماہ (ستمبر )کے آخر تک پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی صلاحیت بڑھ کر روزانہ 55 سے 60 ہزار ہو جائے گی جس کے بعد پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا .
"جنگ " کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں آغا سید رفیع اللہ اور سحر کامران کے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2004ء میں اس وقت کی ضروریات کے مطابق مشینری اور سافٹ ویئر لگایا گیا تھا جس کی استعداد24سے26ہزار یومیہ پرنٹنگ ہے مگر اب پاسپورٹ کی ڈیمانڈ بڑھ کر روزانہ 45 ہزار ہو چکی ہے .
اس کے علاوہ مشنز کی تعداد بھی 20 سے بڑھ کر 92 ہو گئی اور پاسپورٹ کے دفاتر بھی بڑھ کر300 ہوگئے ، ان ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی مشینری اور جدید پرنٹرز درآمد کرنے کیلئے ٹینڈرز کر لیے گئے ہیں .
. .