بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کے صوابی میں جلسے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ مجھے تحریک انصاف کی سمجھ نہیں آرہی ، پارٹی کا ایک ممبر ایک بیان دیتا ہے اور دوسرا اس کی نفی میں کوئی اور بیا ن دے دیتا ہے . ہر سیاسی جماعت کا احتجاج کا حق ہے لیکن اس کے ساتھ وہ ضابطے کے مطابق ہونا چاہیے .

22 اگست کی ان کی تاریخ ہے یہ جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو بے شک کریں . صوابی میں انہوں نے ناکام پاور شو کیا ہے خالی نشستوں سے خطاب کیا ہے .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا . پروگرام میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے بھی شرکت کی .

مشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اسد قیصر نے رات بیان دیا کہ اسلام آباد جانے کی ہماری کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ زیر بحث ہے . اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ایک بیان دے رہے ہیں کہ اسلام آباد میرا بھی دارالخلافہ ہے میں وہاں جاکر دھاوا بول دوں گا . جدھر چاہے میں جلسہ کروں ، جدھر چاہے احتجاج کروں . حماد اظہر کہتے ہیں ہم اڈیالہ جیل جائیں گے وہاں پر مارچ کریں گے . ان کی سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کس طرف جارہے ہیں . ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ ملک کو انتشار سے نکالاجائے . لیکن یہ دوبارہ ملک کو انتشار کی طر ف دھکیل دیتے ہیں . الیکشن ایکٹ کی 3 شقوں میں جو ترمیم آئی ہے جو آئین پاکستان کی شق کے ساتھ متصادم ہے . اس میں وضاحت کی ضرورت تھی اور ہم وضاحت لے کر آئے ہیں . ایک دفعہ جب آپ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اور اپنی پارٹی کا ٹکٹ نہ دیں تو آپ کو آزاد تصور کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں