لاہور ہائیکورٹ کی وقار یونس کی تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کیساتھ لگانے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نےدرخواستگزار کو چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کیخلاف سماعت ہوئی، عدالت نے کہاکہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں آپ کس طرح سے متاثرہ فریق ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے خلاف ہے،عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں