یہ ناقابل قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کرونگا،جسٹس گل حسن کے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری خلاف قانون قرار دینے کی درخواست پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے جواب کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جو مرضی ہو جائے شامل تفتیش نہیں ہوں گا، یہ ناقابل قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کرونگا .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری خلاف قانون قرار دینے کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے جواب کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جو مرضی ہو جائے شامل تفتیش نہیں ہوں گا، یہ ناقابل قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کرونگا .

وکیل سلمان صفدر نےکہاکہ جسمانی ریمانڈ کا معاملہ تو بعد میں آئے گا پہلے نیب کا کنڈکٹ دیکھ لیں،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کی اسی نوعیت کی ایک درخواست پہلے ہی زیرسماعت ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اس درخواست پر سماعت کی تاریخ اکتوبر میں مقرر کی گئی ہے،جسٹس گل حسن نے کہاکہ کیا سماعت کی آئندہ تاریخ اوپن کورٹ میں دی گئی تھی؟سلمان صفدر نے کہاکہ نہیں ، ہماری درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کی گئی تھی،بانی پی ٹی آئی کیخلاف یہ ایک ہی وقوعہ کا چوتھا مقدمہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں