بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے .

ہم نیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ2022-23ء میں 11 ارب 56 کروڑ کے اعتراضات سامنے آگئے .

آڈٹ رپورٹ کے مطابق مستحقین کیلئے برانچ لیس بینکنگ اکانٹ کھولنے میں بھی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں . بلوچستان اور سندھ میں برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس سے 35 کروڑ 56 لاکھ روپے غائب ہیں . برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں غیر متعلقہ افراد کے موبائل نمبر استعمال ہوئے . رپورٹ کے مطابق غیر مجاز طلبا کو ٹیوشن فیس و اسکالر شپ کی مد میں 11 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ مستحقین کے اکاؤنٹ سے 8 کروڑ 39 لاکھ روپے ہیرا پھیری سے نکلوائے گئے . رقم غیر مستند طریقے سے دیگر اضلاع کی اے ٹی ایمز سے نکلوائی گئی، 19 اے ٹی ایم پر 80 ہزار ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کیا گیا . آڈٹ رپورٹ کے مطابق حاملہ خواتین کی مشکوک رجسٹریشن کی مد میں 42 کروڑ 49 لاکھ کی ادائیگی ہوئی . خواتین میں رقوم تقسیم اور بعد میں بچوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے . سیلاب کے دوران فنڈز میں 1 ارب 70 کروڑ کی خرد برد اور ریکوری نہیں کی جا سکی ہے . آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی فنڈز سے ملازمین کو 22 کروڑ 43 لاکھ اعزازیہ دیا گیا، سرکاری ملازمین کے اہل خانہ او ر پینشنرز کو 8 کروڑ 98 لاکھ روپے کی خلاف ضابطہ ادائیگی ہوئی، جبکہ بجٹ سے دیگر محکموں کے ملازمین کو اعزازیہ دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں