پاکستان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر عوام کوبڑا تحفہ دیدیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کردی گئی،پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لٹر کم کر دی گئی۔
پٹرول کی فی لٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لٹر ہوگئی۔