لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری میں 53ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چمپئن شپ اختتام پذیر

(قدرت روزنامہ)لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری میں 53ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اسکیٹ شوٹنگ (وومن کیٹیگری) میں فرانس کی اناستاشیو نے گولڈ میڈل، روس کی وارنٹ آفیسر اناستاسیا نے سلور میڈل اور پاکستان کی لیفٹیننٹ کومل شہزادی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسکیٹ شوٹنگ( مینز کیٹیگری) میں پاکستان کے لیڈنگ میرین آصف محمود نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ، اسکیٹ شوٹنگ( مینز کیٹیگری ) میں چاندی اور کانسی کا تمغہ بھی پاکستان نے حاصل کیا . ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پیٹی آفیسر وحید عالم نے چاندی جب کہ میرین ذیشان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ، مکس اسکیٹ شوٹنگ میں روس کی ٹیم نے سونے جب کہ پاکستان نے چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے . . .

متعلقہ خبریں