بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، بلوچستان میں سازش کے تحت واقعات ہورہے ہیں .
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں عظیم الشان طریقے سے یوم آزادی منایا گیا، میں پورے پاکستان کو آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈار نے ہمارے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائیں، ہم نے 21 نادرا کے سینٹرز کا افتتاح بھی کیا .


سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، بلوچستان میں پرامن احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کی گئی، بلوچستان میں ریاست کے خلاف سازش کی گئی، بلوچستان میں سازش کے تحت واقعات ہورہے ہیں .
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم مزدوروں کے 500 بچوں کو اسلام آباد بھیج رہے ہیں، ان 500 بچوں کو اسلام آباد میں تعلیم دی جائے گی، مزدورکا بیٹا تعلیم حاصل کرکے پاکستان اور عوام کی خدمت کرے گا .

 

 


ڈپٹی کمشنر کے قتل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈی سی پنجگور کو بے دردی سے شہید کردیا گیا، شہید ذاکر بلوچ کے بچوں اور فیملی کو سپورٹ کریں گے، شہید ڈی سی کی اہلیہ کو بھی سرکاری نوکری دیں گے، ہم شہدا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے .

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورےپاکستان کوجشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں . سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، تاہم ریاست کے خلاف منظم سازش کےتحت واقعات ہورہے ہیں . بلوچستان میں احتجاج کےنام پر بے امنی پیداکرنےکی کوشش ہورہی ہے .

انہوں نے کہا کہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کوبےدردی سےشہیدکیاگیا، جس کی مذمت کرتا ہوں . شہیدڈپٹی کمشنرکےبچوں کی تعلیم کےاخراجات حکومت برداشت کرے گی . شہیدذاکربلوچ کی فیملی کوتنہانہیں چھوڑیں گے .

 

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کل ہم نے21نادراسینٹرزکاافتتاح کیا ہے . ہماری حکومت ریفارمزایجنڈاپرکام کررہی ہے . ہم مزدوروں کے500بچوں کوتعلیم کے لیے اسلام آباد بھیج رہے ہیں . مزدورکابیٹابھی تعلیم حاصل کرکےملکی ترقی میں حصہ لے گا . انہوں نے بتایا کہ چمن میں ٹرانسپورٹرزکامسئلہ حل کردیاگیاہے .


ان کا مزید کہنا تھا کہ چمن میں ٹرانسپورٹرز کا مسئلہ حل کردیا گیا، ہماری حکومت ریفارمز ایجنڈے پر کام کرہی ہے،بلوچستان کے لوگ کسی سازش کاحصہ نہ بنیں .

. .

متعلقہ خبریں