موسم

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔

آج نیوز کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں میں 16 سے 19 اگست تک بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بھی بادل برسیں گے، برساتی ندی نالوں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

اداکارہ مصباح ممتاز کا ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر ساتھی اداکارہ کی جانب سے غیر اخلاقی پیغام موصول ہونے کا انکشاف
اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ہفتے شہر قائد میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 18 اگست یا اس کے بعد سے مون سون ہوا کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے اور ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں