بلوچستان میں شدید بارشیں، متعدد کچے مکانات منہدم، ندی نالوں میں طغیانی، سوراب میں مٹی طوفان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تبائی مچادی چمن میں تیز ہواﺅں اور بارش کے باعث کئی دیواریں بھی منہدم ہوگئی قلات میںتیزبارش سے شہر کی سڑکیں لمحوں میں تالاب بن گئے شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے کوہلو سبی شاہراہ پر پھنسے ہوئے درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو لیویز فورس کے اہلکاروں نے ریسکیو کر لیا سوراب سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ مٹی کا طوفان علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے تفصیلات کے مطابق چمن شہر اور گردونواح میں مون سون بارشوں کی انٹری بارشوں کے باعث موسم خوش گوار گرمی کا زور ٹوٹ گیاسرحدی شہر چمن میں مون سون کی پہلی طوفانی اور گرج چمک کیساتھ شدید بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا . شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اندرون شہر نالوں میں شدید طغیانی سے پانی سڑکوں پر آگئی جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی .

تیز ہواں اور بارش کے باعث کئی دیواریں بھی منہدم ہوگئی جبکہ ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی چمن شہر کے علاوہ توبہ اچکزئی، قلعہ عبداللہ، کوہ خواجہ عمران اور درہ کوژک سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے . محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے سوراب:سوراب سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ مٹی کا طوفان علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے مٹی کی طوفان کی وجہ سے دن میں شام جیسا منظر نظر آنے لگانظام زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے عوام گھروں میں محصور ہو گئے مٹی کی طوفان کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہو گیاکوہلو سبی شاہراہ پر پھنسے ہوئے درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو لیویز فورس کے اہلکاروں نے ریسکیو کر لیا , لیویز حکام کے مطابق کوہلو سبی شاہراہ مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے شہری شاہراہ پر سفر سے گریز کریں قلات شہر اور گردونواح میں دو روز کے وقفے کے بعد بارش نیاسپیل شروع ہو گیاتیزبارش سے شہر کی سڑکیں لمحوں میں تالاب بن گئے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا . .

متعلقہ خبریں