چمن میں ہیضے کی وبا بے قابو، 350 افراد متاثر، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

چمن(قدرت روزنامہ)چمن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے 350 سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر اعلاج ہے ایمرجنسی نافذ کردیا ، ایم ایس ڈاکٹر رشید ناصر نے کہا کہ چمن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی شدید قلت ہے سول ہسپتال کے وارڈوں میں جگہ کم پڑنے کے باعث مریض ہسپتال سے باہر ڈرپ لگانے کا عمل جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرانا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی سہولیات کا فقدان ہے مریضوں کو ڈرپ تک میسر نہیں ہے محکمہ صحت کے مطابق صوبائی حکومت سے علاقے میں مزید ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن تاحال کویٹہ سے ادویات نہ پہنچائی جاسکی ڈی ایچ او ضلع چمن ڈاکٹر عصمت اچکزئی نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گء ہے اس وقت 350 سے زائد ہیضہ سے متاثرہ افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر اعلاج ہے انھوں نے عوام سے کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے تاہم ابھی تک اموات کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے اور مریضوں کا علاج جاری ہے . .

.

متعلقہ خبریں