معاشی استحکام کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ، شہبازشریف سربراہ ہونگے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ قومی معیشت میں بہتری کے لیے ایس آئی ایف سی کی مقرر کردہ ترجیحات کے تناظر میں قومی ڈیجیٹلائزیشن کمیشن قائم کیا جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اس کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔
وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی کی سب سے زیادہ برآمدات ہوئی ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے قومی ڈیجیٹلائزیشن کمیشن قائم کیا جارہا ہے، جس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے معیشت کی بہتری کے لیے کچھ ترجیعات طے کی ہیں، تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آسکے، ان ترجیعات میں آئی ٹی سرفہرست ہے، ڈیجیٹلائزیشن کمیشن کے قیام کا معاملہ وزارت قانون کو بھیجا گیا ہے، یہ کمیشن جلد قائم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے اداروں میں شفافیت آئے گی، جب ہم ڈیجیٹل اکانومی کی بات آتی ہے تو اس میں ایف بی آر کی پے منٹس ہیں، ٹیکس کولیکشن ہے، اس سے عام عوام کو بھی پے منٹس کرنے میں آسانی ہوگی۔
’اس وقت ملک میں 45 کے قریب ٹیکنالوجی پارکس قائم ہیں، اس سال 20 مزید کھولیں گے، پورے ملک میں 250 ای روزگار سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے، چین میں ژی پارک کے نام سے ایک آئی ٹی سٹی ہے، اس آئی ٹی سٹی میں 37 سے زائد صرف یونیورسٹیز ہیں۔‘
انہون نے کہا کہ پورے ملک میں ڈیجیٹل اسکلز میں 45 لاکھ سے زائد بچے اور بچیوں کا اندراج ہوچکا ہے۔