برطرف وزیر کے مؤقف پیش کرنے کا امکان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس ہی مؤخر کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پیر کے روز ہونے و الا صوبائی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کر دیا جس کے بعد اجلاس ملتوی کرنے کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔
خیبرپختونخوا کے برطرف صوبائی وزیر شکیل احمد نے پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں اپنا مؤقف پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایوان میں شکیل احمد اور ان کے ہمنوا ممبران اسمبلی کے ردعمل کے پیش نظر اسپیکر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اجلاس 19 اگست کو ہونے والا اجلاس اگلے پیر یعنی 26 اگست تک ملتوی کردیا ہے۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی سے اس معاملے پر مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے تحریری سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد شکیل احمد کو سمجھایا جائے گا کہ وہ وزیراعلیٰ کے خلاف ایوان میں یا میڈیا میں بات نہ کریں اس لیے اسپیکر نے مسئلے کو سلجھانے کیلئے ایک ہفتے کا وقفہ ضروری سمجھا۔