پاکستان

حکومت آرٹیکل 6 لگاکر دیکھ لے میں یہیں ہوں، عارف علوی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ یہ لوگ مجھ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کر لیں۔
یہ بات انہوں ںے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ نے جس انداز سے اسمبلی تحلیل کی اس پر آرٹیکل 6 لگانے کا کہا جا رہا ہے؟ اس پر عارف علوی نے کہا کہ آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کر لیں، یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں مزید بھی کیس بنا دیں یہ کوشش کرلیں مجھے بھی موقع ملے گا۔
عارف علوی نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی نے آپ کا نام لے کر کہا کہ 90 دن میں الیکشن تاریخ نہ دے سکے، میں نے قاضی صاحب کے بارے میں بہت کہا اس کی بھی اہمیت قاضی فائزعیسٰی کو ہونی چاہیے۔
عارف علوی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ؟ آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے تیار ہیں؟اس پر انہوں ںے کہا کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ، میں بھی یہیں ہوں۔

متعلقہ خبریں