اس شرح سود اور اتنی مہنگی بجلی پر صنعتیں نہیں چل سکتیں: ایس ایم تنویر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کے باعث فیصل آباد کی 100 صنعتیں اب تک بند ہو چکی ہیں . لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرِ ثانی کرکے بجلی کے نرخ کم نہ کرائے گئے تو پاکستان کے تاجروں کے ہاتھ سے پانچ ارب ڈالرز کے برآمدی آرڈر نکل جائیں گے .

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 11 فیصد ہے تو شرح سود 19.5 فیصد رکھنے کا کوئی جواز نہیں، اس شرح سود اور اتنی مہنگی بجلی پر صنعتیں نہیں چل سکتیں . . .

متعلقہ خبریں