پاکستان

بڑے غیر ملکی دوروں کا وقت! وزیر اعظم عمران خان کن 2 بڑے ممالک کا دورہ کرنے جا رہے ہیں؟ شیدول طے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا نومبر میں دورہ ترکی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ میں دورہ ترکی متوقع ہے۔دورے کی حتمی تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورے میں وفاقی وزراء اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد بھی ترکی جائے گا۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم تذویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔پاکستان اور ترکی کے مابین آزاد تجارت، سیاحت کے شعبوں میں معاہدات کا امکان ہے۔دفاعی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدات پر بھی دستخظ متوقع ہیں۔دونوں ممالک میں دہری شہریت کو تسلیم کرنے کے دو طرفہ معاہدے پر بھی دستخظ کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے جلد دورہ سعودی عرب کا بھی مکان ہے، سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو ولی عہد کی جانب سے دورے کی دعوت دی، وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انشیٹیوکانفرنس میں شرکت کریں گے، مڈل ایسٹ گرین انشیٹیو کانفرنس کا نعقاد 23 سے 25 اکتوبر تک ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں پرمنصوبہ بندیوں کے ہم خیال ہیں۔

متعلقہ خبریں