پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے والے اسپتالوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ژوب، پنجگور، کوہلو، پشین، خضدار اور ڈیرہ بگٹی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شامل ہیں . قلات اور لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے جانی والی فہرست میں شامل ہیں . جبکہ ٹراما سنٹر ژوب اور ٹراما سنٹر خضدار کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے . پہلے مرحلے میں 10 اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گامحکمہ صحت بلوچستان نے 2 ٹراما سینٹرز کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .
متعلقہ خبریں