مشرف نے میڈیاکی آزادی سلب کی، نیب جیسے انتقامی ادارے کوجنم دیا، حافظ حمداللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 12اکتوبر 1999پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس دن سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے آئین کو معطل کرتے ہوئے مارشل لاء نافذ کردیا اور منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگا کر پابند سلاسل کردیا اور پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیا . اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 12اکتوبر 1999پاکستان کی تاریخ کے سیاہ درین دن تھا جب سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگا کر پابند سلاسل کردیا اور مارشل لاء نافذ کرکے آئین کو معطل کیا جس کی وجہ سے آئین اور انسانی حقوق معطل ہوگئے، بیک وقت پارلیمنٹ، منتخب حکومت، آئینی اور عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی .

انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر یاد کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ مشرف نے میڈیاکی آزادی سلب کی نیب جیسے انتقامی ادارے کوجنم دیابد قسمتی سے آج بھی ملک پر عمران خان اوران کے 17وزراء جومشرف کے ساتھ کابینہ میں تھے مسلط ہیں . انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی بارہ اکتوبر کے ماشل لا کی حمایت کی تھی،ریفرنڈم میں مشرف کاساتھ دیاتھاآج بھی اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیاجارہاہے . عمران خان اوران کے غیرآئینی غیرقانونی فیصلوں کے خلاف بولنا جرم بن چکاہے، پی ڈی ایم مارشل لا اعلانیہ ہو یاجمہوریت کے لبادے میں مارشل لا ہو اسکی مذمت کرتی ہے بلکہ آئین کی عملداری پارلیمنٹ کی سپرمیسی اور عوام کی حکمرانی کیلئے پی ڈی ایم کی جدوجہد جاری رہے گی . . .

متعلقہ خبریں